Columbus , US
18-04-2024 |10 Shawwāl 1445 AH

حضرت خواجہ ابو حفض رحمتہ اللہ علیہ

ایک دروازے کا غلام ہو جا سب دروازے تم پر کھل جائیں گے اور ایک آقا کے آگے جھک جاتا تمام دنیا کے آقا تیرے آگے جھک جائیں گے۔ (اس سے مراد صرف خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہے)۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اتباع سنت نہ کرنے والا اور خود کو برا تصور نہ کرنے والا مرد نہیں ہوتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کی نافرمانیاں کفر کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جواں مردی یہ ہے کہ انسان خود تو انصاف کرے مگر انصاف طلب نہ کرے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تصوف وہ ہے جو کثرت عبادت کے باوجود بھی عاجزی کا اظہار کرتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دنیا ایک ایسا گھر ہے جو بندے کو ہر گھڑی ایک نیا گناہ پیش کرتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بہترین ہیں وہ لوگ جو لوگوں پر نوازش کرتے رہیں اور خود خدا کے کرم کے طلبگار رہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص ہر وقت خدا کے فضل کو اپنے اوپر رکھتا ہے امید ہے کہ وہ ہلاکت سے بچ جائے گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

وہ ایک لمحہ سب سے بہتر ہے جو خدا تک پہنچا دے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

وہ شخص اندھا ہے جو صنعت کر دیکھ کر مصنوع کو پہنچائے اور مصنوع سے صنعت کو نہ پہچانے۔

سب سے زیادہ صوفی وہ ہے جو سب سے زیادہ مئودب ہوتا ہے اور تصوف تو ہے ہی ادب کا نام۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مہمان خدا کا بھیجا ہوا ہوتا ہے اگر رضائے الہی کے لیے اس کی خدمت کی جائے تو یہ تکلف نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو بندہ اپنے اعمال اور افعال کو کتاب وسنت کے مطابق نہیں بجالاتا وہ ضرور نقصان اٹھاتا ہے۔