Ashburn , US
28-03-2024 |19 Ramaḍān 1445 AH

حضرت خواجہ موئد محمد باقی رحمتہ اللہ علیہ

سبب کے دروازے کو کبھی بند نہ کر ورنہ خدا اوپر سے پھینک دے گا اور بے ادب ٹھہرائے گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

توحید یہ ہے کہ کوئی شے وجود میں اللہ تعالی سے مؤثر نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

انسان کو منزل اس وقت ملتی ہے جب آدمی اپنے آپ کو منزل کی تلاش و طلب میں فنا کردے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ رب العزت کی محبت یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا اتباع کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مراقبہ کی حقیقت انتظار کرنا ہے اور انتظار کی سچائی مقصود کی طلب میں ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس برتن میں جس قدر گنجائش ہو اس سے زائد چیز اگر اس میں ڈالو گے تو وہ یا تو چھلک جائے گی یا برتن ہی ٹوٹ جاۓ گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اتباع باطن یہ ہے کہ بندے کے باطن میں سواۓ اللہ تعالی کے کوئی مطلوب و مقصود نہ ہو۔