Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

حضرت خواجہ کلاں رحمتہ اللہ علیہ

 توکل پہلے حقیقت اور پھر علم ہو جاتا ہے اور توکل نہ کسب کرتا ہے بلکہ سکون دل ہے جو خدا کے وعدے پر جو اس نے فرمایا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سب سے بڑا بزرگ وہ ہے جو لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آۓ اور سب سے ذلیل فقیر وہ ہے جو مالداروں کی چاپلوسی کرے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

انسان کی عقل کا اندازہ غصے کی حالت میں لگانا چاہیے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دین نام ہے اللہ تعالی کی کتاب ، اس کے رسول ﷺ ، خلفاۓ اسلام اور عام مسلمانوں سے خیر خواہی کرنے کا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس میں علم کی محبت نہیں اس میں کوئی بھلائی نہیں .

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور