Columbus , US
02-01-2025 |3 Rajab 1446 AH

حضرت شعیب علیہ السلام

اس پروردگار کی بندگی کرو جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا عبادت کے قابل ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب کوئی چیز ناپو تو اسے پورا ناپو.  ناپتے تولتے وقت کم نہ کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ہر کام انصاف کے ساتھ کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

لوگوں کا حق نہ مارو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو کچھ خدا کے دیئے ہوئے مال میں سے بچ جائے اسی میں قناعت کرو۔ اسی میں تمہاری بہتری اور بھلائی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو نیکی اور راستی کی طرف بلائے اور بے ایمانی سے روکے اس کی آواز پر لبیک کہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بُرائی کیا ہے اور بھلائی کیا ہے جب یہ بات اچھی طرح جان لو تو پھر بھلائی کا ساتھ دو اور بُرائی سے رک جاؤ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

حق بات جان کر پھر نادانی اور جہل نہ کرنا کیونکہ پھر تمہیں معاف نہ کیا جائے گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو تمہارا حق ہے اسے قبول کرو اور جو دوسروں کا حق ہے اسے نہ چھینو اسی میں تمہاری بھلائی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو دوسروں کو نصیحت کرو اسی پر خود بھی عمل کرو ہر کام خدا ہی کی مدد سے ہوتا ہے۔

اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھو اور اسی کی طرف رجوع کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو بُرائی کے بعد سچائی کی طرف لوٹ آئے تو خدا بہتر معاف کرنے والا ہے۔