Columbus , US
05-05-2024 |27 Shawwāl 1445 AH

حضرت عتبہ بن غلام رحمتہ اللہ علیہ

محبوب حقیقی وہی ہے جو محبت کی آزمائش پر پورا اترے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دل کو سفیدی بخشنا چاہتے ہو تو کاغذ سیاہ کرنے چھوڑ دو اور صرف اطاعت الہی پر کمر بستہ ہو جاؤ.

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

رضاۓ الہی کے بغیر جو بھی کام کیا جاۓ وہ باعث ذلت ہوتا ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اگر دل میں نور الہی چاہتے ہو تو غیر اللہ کی جانب دیکھنا چھوڑ دو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دنیا تو چند روزہ ہے اگر یہاں کی تکالیف سے قیامت کی تکالیف دور ہو جائیں تو بڑی خوش بختی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

میں تو دنیا کو طلاق دے چکا ہوں اور تجھ سے وصال کے وقت بھی کبھی دنیا کی طرف نظر اٹھا کے نہ دیکھوں گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

درویش وہ ہوتا ہے جو اپنے حال میں مست رہتا ہے۔