Columbus , US
15-01-2025 |16 Rajab 1446 AH

حضرت ہود علیہم السلام

غرور اور گھمنڈ نہ کرو اس ذات حقیقی و لافانی کا شکر ادا کرتے رہو جس نے تم کو خوش عیشی، فارغ البالی اور خوش الحانی عطا کی۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ کی عبادت کرو وہ وحدہٗ لا شریک ہے اصنام پرستی سے کنارو کش ہو جاؤ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ کی نعمتوں کو فراموش نہ کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

موت و زندگی نفع ونقصان سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ کا سیدھا راستہ اختیار کرو اور ھٹ دھرمی چھوڑ دو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب ذہنوں اور دلوں پر کفر و شرک کے تالے لگ جاتے ہیں تو ہدایت کی باتیں سمجھ میں نہیں آتیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تم بلند مقام پر یادگار اور کاریگری کا نمونہ عمارتیں بناتے ہو کیا سدا زندہ رہو گے۔