تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، تین چیزیں موٹا کرتی ہیں اور تین چیزیں دبلا کرتی ہیں۔ جو تیں چیزیں موٹا کرتی ہیں وہ یہ ہیں۔
۱۔ بلاناغہ حمام جانا
۲۔ پاکیزہ خوشبو کا سونگھنا
۳۔ نرم لباس پہننا
اور جو چیزیں دبلا کرتی ہیں وہ یہ ہیں :
۱۔ بلاناغہ انڈے کھانا
۲۔ بلاناغہ مچھلی کھانا
۳۔ ناپختہ پھل
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، تین چیزیں جسم کو تباہ کر دیتی ہیں بلکہ بسا اوقات اسے ہلاک کر دیتی ہیں:
۱۔ مرئیل جانور کا باسی گوشت کھانا
۲۔ پیٹ بھر کر حمام جانا
۳۔ بوڑی عورت سے شادی کرنا
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، ایسے وقت حمام جانا جب شکم میں ایسی چیز موجود ہو جو شکم کی شدت کو کم کرے تو یہی چیز بدن کے لئے بہت مقوی ہے۔ بھرے پیٹ حمام میں کبھی نہ جاؤ۔
الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا تَدخُلِ الحَمّامَ إلّا وفي جَوفِكَ شَيءٌ يُطفِئُ عنكَ وهَجَ المَعِدَةِ ، وهُو أقْوي للبَدَنِ . ولا تَدخُلْهُ وأنتَ مُمْتَلئٌ مِن الطَّعامِ.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۱ص ۱۲۵ حدیث۲۹۸)
تفصیل: امام موسٰی کاظم علیہ السلام نے فرمایا، ایک دن چھوڑ کر حمام جانے سے جسم کا گوشت زیادہ ہوتا ہے،اور روزانہ بلاناغہ حمام جانے سے گردوں کی چربی پگھل جاتی ہے۔