Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

رحم

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، رحم کرنے والوں پر قیامت کے دن خداوندِ رحمٰن مہربانی فرمائے گا، پس اہلِ زمین پر رحم کرو آسمان والا (خدائے مہربان) تم پر رحم فرمائے گا۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): الراحِمونَ يَرحَمُهُم الرّحمنُ تباركَ وتعالي ، اِرحَمُوا مَن في الأرضِ يَرحَمْكُم مَن في السماءِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۹۶۹)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جہنم میں کوئی شٰخص پکارے گا : ائے رحم کرنے والے مہربان! مجھے آگ سے نجات دے۔۔ خداوند عزوجل فرشتہ کو حکم دے گا جو اسے آگ سے نکال کر اللہ تعالٰی کے حضور پیش کرے گا ۔ خداوند متعال اس سے پوچھے گا: کیا تو نے کسی چڑیا پر بھی رحم کیا تھا؟

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): يُنادِي مُنادٍ في النارِ: يا حَنّانُ يا مَنّانُ نَجِّني مِنَ النارِ ، فَيَأْمُرُ اللّه‏ُ مَلَكاً فَيُخرِجُهُ حتّي يَقِفَ بينَ يَدَيهِ ، فيقولُ اللّه‏ُ عزّوجلّ: هل رَحِمتَ عُصفوراً.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۹۹۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، دوسروں پر رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إرحَمْ تُرحَمْ .

حوالہ: (امالی الصدوق ص ۱۷۴ حدیث ۹)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، مجھے تعجب ہوتا ہے اس شخص پر جو اپنے اوپر والی ذات سے تو رحم و کرم کی امید رکھتا ہے لیکن اپنے سے نیچے والوں پر رحم نہیں کرتا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): عَجِبتُ لِمَن يَرجُو رَحمَةَ مَن فَوقَهُ كيفَ لا يَرحَمُ مَن دُونَهُ؟!

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۶۲۵۵)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، ایسے باعزّت انسان پر جو ذلیل ہوگیا، ایسے ثروت مند پر جو تنگ دست ہوگیا اور ایسے عالم پر جو جاہلوں کے دور میں ضائع ہوگیا رحم کھاؤ۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): اِرحَمُوا عَزيزاً ذَلَّ ، وغَنِيّا افتَقَرَ ، وعالِماً ضاعَ في زمانِ جُهّالٍ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۴ ص ۴۰۵ حدیث ۲)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، مسکینوں پر رحم کیا کرو۔

رسولُ اللّٰهِ (عَلَيهِ الّسَلامُ): اِرحَمِ المَساكينَ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۹۸۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، اپنے رشتہ داروں میں چھوٹے پر رحم کرو اور بڑے کا احترام کرو۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): اِرحَمْ مِن أهلِكَ الصَّغيرَ ووَقِّرْ مِنهُمُ الكَبيرَ.

حوالہ: (امالی مفید ص ۲۲۲ حدیث ۱)