Columbus , US
17-11-2024 |16 Jumādá al-ūlá 1446 AH

الفت

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، آپس میں متنفّر دلوں کو کیجا کرنا پہاڑ کو اپنے مقام سے ہٹانے سے بھی زیادہ مشکل کام ہوتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إزَالَةُ الرَّوَاسِي أسْهَلُ مِنْ تَأْلِيفِ القُلُوبِ المُتَنَافِرَةِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۱ حدیث ۷۰)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، نیک لوگوں کے دل جب آپس میں ملتے ہیں اگرچہ وہ زبان سے اپنی محبت کا اظہار نہ بھی کریں پھر بھی اتنی تیزی سے ایک دوسرے سے گھل مل جاتے ہیں جس طرح بارش کے قطرے نہر میں مل جاتے ہیں، جبکہ بدکار لوگوں کے دل ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں۔ جب وہ آپس میں ملتے ہیں خواہ وہ زبان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کریں۔ جانوروں کی طرح باہمی الفت سے دور ہوتے ہیں جو ایک طویل مدت تک ایک ہی ناند میں چارہ کھاتے ہیں۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إنَّ سُرْعةَ ائْتِلاَفِ قُلُوبِ الأبْرَارِ إذا الْتَقَوا ـ وَإنْ لَمْ يُظهِرُوا التَّوَدُّدَ بأَلْسِنَتِهِمْ ـ كَسُرْعَةِ اخْتِلاَطِ ماءِ السَّمَاءِ بِماءِ الأنْهَارِ . وإنَّ بُعْدَ ائْتِلاَفِ قُلُوبِ الفُجَّارِ إذَا الْتَقَوا ـ وَإنْ أظْهَـرُوا التـَّوَدُّدَ بأَلْسِنَتِهِـمْ ـ كَبُعْـدِ البَهَـائِـمِ مِـنَ التَّعَاطُفِ وَإنْ طَالَ اعْتِلاَفُهَا عَلي مِذْوَدٍ واحِدٍ.

حوالہ: (تحف العقول حدیث ۳۷۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، تم میں سے نیک وہ ہیں جن کا اخلاق اچھا ہے،وہ دوسروں سے الفت کرتے ہیں اور دوسرے ان سے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): خِيَارُكُمْ أحاسِنُكُمْ أخْلاَقا ، الّذِينَ يَألَفُونَ وَيُؤلَفُونَ .

حوالہ: (تحف العقول حدیث ۴۵)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، سب سے اچھا مومن وہ ہے جو دوسرے کی الفت کا مرکز ہو۔ اس شخص میں کوئی اچھائی نہیں جو نہ تو خود کسی سے الفت کرتا ہو اور نہ کوئی دوسرا اس سے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): خَيْرُ المُؤْمِنِينَ مَنْ كَانَ مَأْلَفَةً لِلْمُؤْمِنِينَ ، وَلاَ خَيْرَ فِيْمَنْ لاَ يُؤلَفُ وَلاَ يَألَفُ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۵ ص ۲۶۵ حدیث ۹)