Columbus , US
30-12-2024 |30 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

بزدلی

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بزدلی عیب ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الجُبنُ مَنْقَصةٌ.

حوالہ: (نہج البلاغہ حکمت ۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بزدلی، حرص اور بخل بُری عادتیں ہیں جنہیں خدا سے بدگمانی یکجا کرتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الجُبنُ والحِرصُ والبُخلُ غرائزُ سُوءٍ يَجمعُها سُوءُ الظَّنِّ باللّه‏ِ سبحانَهُ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۱۸۳۷۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بزدلی سے اجتناب کرو کیونکہ یہ عار بھی ہے اور عیب بھی۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): احْذَروا الجُبنَ؛ فإنَّهُ عارٌ ومَنْقَصةٌ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۲۵۸۲)

تفصیل: امام حسن علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ بزدلی کیا ہے؟ آپؑ نے فرمایا: دوست پر جزی ہونا اور دشمن کے سامنے جھک جانا،

الإمامُ الحسنُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ وقد سُئلَ عن الجُبن ـ: الجُرأةُ علي الصَّديقِ، والنُّكُولُ عَن العَدُوِّ.

حوالہ: (تحف العقول ص ۲۲۵)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جو شخص اپنے دل میں بزدلی پاتا ہو اسے جنگ نہیں کرنی چاہیئے۔

رسول اللّٰهِ‏ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَن أحَسَّ مِن نَفسِهِ جُبناً فَلا يَغزُ .

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۱۱۲۹۸)