اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
توقع، امید
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، امید میری امت کے لیئے رحمت ہے، اگرت امید نہ ہوتی تو نہ کوئی ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی اور نہ ہی کوئی درخت لگانے والا درخت لگاتا،
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جسے امید ہو کہ وہ کل زندہ رہے گا اس کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : مَن كانَ يَأمَلُ أن يَعيشَ غَداً فإنّهُ يَأمَلُ أن يَعيشَ أبَداً.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۳ ص ۱۶۷ حدیث ۳۱)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، امید کی کوئی انتہا نہیں۔
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الأملُ لا غايةَ لَهُ .
حوالہ:(غررالحکم حدیث ۱۰۱۰)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، آرزوئیں ختم ہونے میں نہیں آتیں۔
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الآمالُ لا تَنْتَهي .
حوالہ:(غررالحکم حدیث ۶۳۹)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جھوٹی آرزوؤں سے بچتے رہو کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دن کا رُخ تو کرتے ہیں لیکن اس کو پشت نہیں کر پاتے، یعنی ان کی زندگی کا یہ آخری دن ہوتا ہے،
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، اس میں تو شک ہی نہیں کہ آرزو دل کو غافل کر دیتی ہے، جھوٹے وعدے کرتی ہے غفلت کو زیادہ کرتی ہے اور حسرت کا موجب بنتی ہے،
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، آرزوئیں عقل کو ضائع کر دیتی ہیں جھوٹے وعدے کرتی ہیں اور حسرت کا موجب بنتی ہیں ، لہٰذا تم آرزوؤن کو جھٹلاؤ (ان کا کہا نہ مانو) کیونکہ یہ دھوکہ دیتی ہیں اور ان کا حامل ان میں گھت چکا ہوتا ہے،
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تبارک و تعالٰی کی طرف سے بندے پر کتنی ایسی نعمتیں ہیں جو اسے آرزو کے بغیر مل جاتی ہیں، اور کتنے ایسے آرزو رکھنے والے ہیں کہ جن اک اختیار ان کے غیر کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : كَمْ مِنْ نِعمةٍ للّهِ علي عبدِهِ في غَيْرِ أملِهِ ، وكَمْ مِنْ مُؤَمِّلٍ أملاً الخِيارُ في غَيرِهِ .
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۱۵۲ حدیث ۵۵)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، اگر بندہ اپنی موت اور اس کی تیز رفتاری کو دیکھ لے تو کسی قسم کی آرزو کو پسند نہ کرے۔
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، نفس امید سے خالی نہیں ہوتا جب تک اسے موت نہ آجائے۔
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا تَخْلو النَّفْسُ مِنَ الأملِ حتّي تَدْخُلَ في الأجلِ.
حوالہ:(غررالحکم حدیث ۱۰۸۴۴)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، خبردار رہو! تم اپنی آرزوؤں کے ایسے دنوں سے گزر رہے ہو جن کے پیچھے موت ہے۔ لہٰذا جو شخص اپنی آرزوؤں کے ایام میں موت کے آ لینے سے پہلے عمل صالح انجام دیتا ہے اسے عمل فائدہ پہنچائے گا اور موت بھی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔