اللہ ہی کی عبادت کرو۔
اللہ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اپنی مرضی کا مالک ہے وہ جو چاہے کرتا ہے ہم میں سے کسی کی مجال نہیں کہ اس کے کاموں میں دخل اندازی کریں۔
بندے کی بندگی اسی میں ہے کہ وہ اس کا ہر حال میں شکر ادا کرے۔
صبر کرو، غم نہ کرو اس کی چیز تھی اس نے واپس لے لی۔
صبر کرو ایک صبر سو آفتوں پر بھاری ہے۔
خدا کی بارگاہ میں شکایت نہ کرو۔
خدا تمھاری مرضی کا پابند نہیں بلکہ تم اس کی مرضی کہ پابند ہو۔
تمہیں ہر مصیبت میں اس طرح صابر ہونا چاہیے جسطرح ایک چاکر اپنے آقا کی خدمت گزاری میں صبر کرتا ہے۔
راستی میری پوشاک ہے۔
صبر روح کے سونے کو تپا کر کندن بناتا ہے۔
بندے کا صبر وہاں تک ہے جہاں تک اس کے اختیار کی وسعت ہے۔