Ashburn , US
16-10-2024 |13 Rabīʿ al-thānī 1446 AH

حضرت شیخ خلیفہ بن موسی رحمتہ اللہ علیہ

افضل اعمال نفس کی خواہش کی مخالفت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ہر شے کا ایک مہر ہو تا ہے اور جنت کا مہر دنیا اور جواس میں ہے اس کو ترک کر دینا ہے

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

زاہدوں کا آخری قدم متوکلین کا پہلا قدم ہے ہر شے کا زیور ہے اور صدق کا زیور خشوع ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تقویض رضا کا مقدر ہے اور رضا اللہ تعالی کا بڑا دروازہ ہے ۔ تقویض یہ ہے کہ جو تجھ کو معلوم ہو اس کو اس کے عالم کی طرف لوٹائے

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص اپنے نفس کی قیمت کا خیال کرے وہ مناجات کی شیرینی نہیں چکھتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

رضا سے قناعت کرنا ایسا ہے جیسے زہد سے پرہیز کرنا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

 ہرا یک شے کی ضد ہے اور نورقلب کی ضد پیٹ بھر کر کھا تا ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شے تم کو اللہ تعالی کی طرف سے روکے اہل ہو یا مال یا اولادو تم پر نحوست ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خوف تم کو خدا تک پہنچا دیتا ہے اور تکبر اس سے دور کر دیتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس عمل کے لیے دنیا میں ثواب نہ ہو اس کے لیے آخرت میں بھی ثواب نہ ہوگا اور آخرت میں اس کی جزا نہ ہو گی ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دل کی دوستی چار خصلتوں میں ہے:

اول: اللہ تعالی کے لیے تواضع۔

دوم: اللہ تعالی کی جانب احتیاج۔

سوم: اللہ تعالی کا خوف ۔

چہارم: اللہ تعالی سے امید ۔