Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

حضرت موسیٰ علیہ السلام

مشرق و مغرب اور ساری کائنات کا خدا ایک ہی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ماں باپ کی عزت کرو۔ خون ریزی مت کرو۔ چوری نہ کرو۔ ریاکاری مت کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا کرو اور نا شکری نہ کرو

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ کو نہ ماننے، وعدہ کر کے پھرنے والے پر عذاب نازل ہو گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اپنے پڑوسی کی بیوی، غلام، لونڈی اور مال کا لالچ نہ کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بے شک ظالم فلاح نہیں پاتے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بے شک اللہ مفسدوں کا کام نہیں سنوارتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

وہ ہمیشہ نامراد رہے گا جو جھوٹ بولے گا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ سب پر رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

لوگوں سے اچھی بات کرو نماز پڑھو اور ماں باپ رشتہ داروں، یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ رکھو۔ اللہ پر جھوٹ نہ بولو کہ وہ تمہیں کسی عذاب سے کھپا دے۔