تفصیل: امام زین العابدین علیہ السلام دعا کے سلسلے میں پروردگار کے حضور عرض کرتے ہیں: اور میں ایسے نفس سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو قناعت نہیں کرتا۔ ایسے پیٹ سے جو سیر نہیں ہوتا اور ایسے دل سے جو خشوع اور انکساری نہیں کرتا۔
الإمامُ زينُ العابدينَ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في الدُّعاءِ ـ : وأَعوذُ بكَ مِن نَفْسٍ لا تَقْنَعُ وبَطْنٍ لا يَشْبَعُ ، وقَلبٍ لا يَخْشَعُ .
تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، خشوع کرنے والوں کی چار علامتیں ہیں:
۱: ظاہر اور باطن میں خدا کو پیشِ نظر رکھنا،
۲: اچھائیوں کی ہمرکابی کرنا
۳: روزِ قیامت کے لئے سوچ بچار کرنا اور
۴: اللہ تعالٰی کے لئے مناجات کرنا۔