اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
زنا
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، خدا کا غضب اس شوہردار عورت پر زیادہ سخت ہوتا ہے جب وہ اپنی آنکھوں کو اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کی محبت سے سیر کرتی ہے کیونکہ جب وہ ایسا کرتی ہے تو اللہ تبارک و تعالٰی اس کے تمام اعمال ضائع کر دیتا ہے اور اگر کوئی اجنبی شخص اس سے ہم بستر ہوتا ہے تو خدا پر حق بن جاتا ہے کہ اسے قبر میں عذاب دینے کے بعد جہنم کی آگ میں جلائے۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): اِشتَدَّ غَضَبُ اللّهِ عزّوجلّ عَلَي امرأةٍ ذاتِ بَعلٍ مَلَأتْ عَينَها مِن غَيرِ زَوجِها أو غَيرِ ذِي مَحرَمٍ مِنها ، فإنّها إن فَعَلَتْ ذلكَ أحبَطَ اللّهُ كُلَّ عَمَلٍ عَمِلَتهُ ، فإن أوطَأتْ فِراشَهُ غَيرَهُ كانَ حَقّاً عَلَياللّهِ أنيُحرِقَها بِالنارِ بعدَ أن يُعَذِّبَها في قَبرِها.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۶ ص ۳۶۶ حدیث ۳۰)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، غیرت مند انسان کبھی زنا نہیں کرتا،
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): ما زَني غَيُورٌ قَطُّ.
حوالہ:(نہج البلاغہ حکمت ۳۰۵)
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، بروزِ قیامت وہ شخص سخت عذاب میں گرفتار ہوگا جو اپنا نطفہ کسی ایسے رحم میں ٹھہراتا ہے جو اس پر حرام ہے ،
تفصیل: امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا، زنا کو اس لیئے حرام کیا گیا ہے کہ اس سے انسانی جانوں کے قتل، نسبوں کے ضائع ہونے، اولاد کی تربیت کے فقدان اور میراث کے ضائع ہوجانے جیسی تباہیوں کا خدشہ ہوتا ہے،
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، یاعلیؑ! زنا کے چھ نقصانات ہیں جن میں سے تین دنیا میں اور تین آخرت میں ہیں
جو تین دنیا میں ہوتے ہیں:
(۱) آبرو ضائع ہو جاتی ہے
(۲) موت جلدی واقع ہوتی ہے
(۳) روزی منقطع ہو جاتی ہے
اور جو تین آخرت میں ہوتے ہیں:
(۱) بُرے انداز میں حساب و کتاب لیا جائے گا
(۲) اللہ تبارک و تعالٰی ناراض ہوتا ہے
(۳) ہمیشہ جہنم میں رہنا ہے
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): يا عليُّ في الزِّنا سِتُّ خِصالٍ: ثلاثٌ مِنها فيالدنيا وثلاثٌ في الآخِرَةِ ، فأمّا التي في الدنيا فَيَذهَبُ بالبَهاءِ ، ويُعَجِّلُ الفَناءَ ، ويَقطَعُ الرِّزقَ ، وأمّا التي في الآخِرَةِ فَسُوءُ الحِسابِ ، وسَخَطُ الرحمنِ ، والخُلُودُ في النارِ.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۹ ص ۲۲ حدیث ۱۵)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، زنا فقر اور تنگدستی کا موجب بنتا ہے،
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، جب زنا اعلانیہ طور پر ہونے لگے گا تو زلزلے آنے لگیں گے۔
الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إذا فَشا الزِّنا ظَهَرَتِ الزَّلازِلُ.
حوالہ:(التہذیب جلد ۳ ص ۱۴۸ حدیث ۳۱۸)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اولادِ آدمؑ میں ہر شخص کے لیئے زنا کا ایک حصہ ہے جس سے وہ ضرور بہرہ ور ہوتا ہے آنکھ کا زنا (اس کا حرام کی طرف) دیکھنا ہے، پاوں کا زنا (اس کا حرام کی طرف) چلنا ہے، کان کا زنا (حرام باتوں کو) سننا ہے،