18-11-2024 |16 Jumādá al-ūlá 1446 AH

شہرت

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جب اللہ تعالٰی میری امت میں سے کسی کو دوست رکھنا چاہتا ہے تو اپنے برگزیدہ لوگوں کے دلوں، ملائکہ اور ساکنین عرش کی ارواح میں اس کی محبت ڈال دیتا ہے اور یہی حقیقی محب ہوتا ہے،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إذا أحَبَّ اللّه‏ُ عَبداً مِن اُمَّتِي قَذَفَ في قُلوبِ أصفِيائهِ وأرواحِ ملائكَتِهِ وسُكّانِ عَرشِهِ مَحَبَّتَهُ لِيُحِبُّوهُ ، فذلكَ المُحَبُّ حقّاً.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۲۴ حدیث ۲۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، انسان کی برائی کے لیئے صرف اتنا ہی کافی ہے سوائے ان لوگوں کے جنہیں خدا محفوظ رکھے کہ لوگ اس کے دین اور دنیا کے بارے میں اس کی طرف اشارہ کریں۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): بِحَسْبِ المَرءِ مِن الشَّرِّ ـ إلّا مَن عَصَمَهُ اللّه‏ُ مِن السُّوءِ ـ أن يُشِيرَ الناسُ إلَيهِ بالأصابِعِ في دِينِهِ ودُنياهُ.

حوالہ: (شرح نہج البلاغہ ابن ابی حدید جلد ۲ ص ۱۸۱)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو بندہ یہ چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں ایک درجہ اور بلند ہو تو جونہی ایک درجہ بلند ہوتا ہے اللہ آخرت میں اسے کئی درجے زیادہ پست و ذلیل کر دیتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): ما مِن عَبدٍ يُرِيدُ أن يَرتَفِعَ فِي الدُّنيا دَرَجةً ، فَارتَفَعَ فِي الدُّنيا دَرَجةً ، إلّا وَضَعَهُ اللّه‏ُ فِي الآخِرَةِ دَرَجَةً أكبَرَ مِنها وأطوَلَ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۶۱۴۴)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے مومن کی شان میں فرمایا، وہ دنیوی عزت کی طرف عزت نہیں رکھتا، نہ ہی اس کی زلت سے گھبراتا ہے۔ لوگوں کو ہمیشہ یہی فکر لگی رہتی ہے کہ وہ اس کی طرف توجہ رکھتے ہیں اور اس کو ایسی فکر لگی رہتی ہے کہ سب سے بے نیاز رہتا ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في صفةِ المؤمنِ ـ: لا يَرغَبُ في عِزِّ الدُّنيا ولا يَجزَعُ مِن ذُلِّها ، لِلناسِ هَمٌّ قد أقبَلُوا علَيهِ، ولَهُ هَمٌّ قد شَغَلَهُ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۶۷ ص ۲۷۱ حدیث ۳)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، انسان کی رسوائی کے لیئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ایسا لباس پہنے جس سے اس کی شہرت ہو یا کسی مشھور سواری پر سوار ہو،

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): كَفي بِالمَرءِ خِزياً أن يَلبَسَ ثَوباً يَشهَرُهُ ، أو يَركَبَ دابَّةً مَشهورَةً.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۲۵۲ حدیث ۱۰۵)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تعالٰی کو دو قسم کی شہرت ناپسند ہے، ایک لباس کی اور دوسری لباس کی۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إنَّ اللّه‏َ يُبغِضُ الشُّهرَتَينِ: شُهرَةَ اللِّباسِ وشُهرَةَ الصَّلاةِ .

حوالہ: (مشکوٰۃ الانوار حدیث ۳۲۰)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، عبادت کے نام پر شہرت شک کا موجب ہوتی ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الاشتِهارُ بِالعِبادَةِ رِيبَةٌ .

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۲ ص ۲۹۷ حدیث ۲۷)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، شہرت چاہے اچھی ہو یا بری جہنم میں (لے جانے کا موجب) ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الشُّهرَةُ خَيرُها وشَرُّها في النارِ .

حوالہ: (الکافی جلد ۶ ص ۴۴۵ حدیث ۳)