Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

عشق

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جدائی عشق کا انجام ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الهِجرانُ عُقوبَةُ العِشقِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۴۹۸ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۱)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو شخص کسی شے سے عشق کرتا ہے وہ اس کی آنکھو کو نابینا اور دل کو مریض کردیتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے تو بیمار آنکھوں سے، سنتا ہے تو نہ سننے والے کانوں سے شہوتوں نے اس کی عقل کا دامن چاک کر دیا ہوتا ہے اور دنیا نے اس کے دل کو مردہ بنا دیا ہوتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): ومَن عَشِقَ شَيئاً أعشي (أعمي) بَصَرَهُ وأمرَضَ قَلبَهُ ، فَهُوَ يَنظُرُ بِعَينٍ غَيرِ صَحيحَةٍ ، ويَسمَعُ بِاُذُنٍ غَيرِ سَميعَةٍ ، قَد خَرَقَتِ الشَّهَواتُ عَقلَهُ ، وأماتَتِ الدّنيا قَلبَهُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۴۹۸ ۔۔ نہج البلاغہ خطبہ ۱۰۹)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام سے عشق کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا: ایسے دل جو اللہ کی محبت سے خالی ہوتے ہیں اللہ تعالٰی انہیں اپنے غیر کی محبت کا مزہ چکھاتا ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ لَمّا سُئلَ عَنِ العِشقِ ـ: قُلوبٌ خَلَت من ذِكرِاللّه‏ِ فأذاقَها اللّه‏ُ حُبَّ غَيرِهِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۴۹۸ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۳ ص ۱۵)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، جو (کسی سے) عشق کو چھپائے رکھے اور پاکدامن بھی رہے تو وہ شھید ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَن عَشِقَ فكَتَمَ وعَفَّ فماتَ فَهُوَ شَهيدٌ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۴۹۹ ۔۔ کنزالعمال حدیث ۷۰۰۰)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، وہ مجاہد جو اللہ تعالٰی کی راہ میں شھید ہو اس شخص سے بہتر اجر کا مستحق نہیں ہے جو قدرت و اختیار رکھتے ہوئے پاکدامن رہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): ما المُجاهِدُ الشَّهيدُ في سَبيلِ اللّه‏ِ بِأعظَمَ أجراً مِمَّن قَدَرَ فعَفَّ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۵۰۰ ۔۔ نہج البلاغہ حکمت ۴۷۴)