اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
مسواک
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اگر میں اپنی امت کے لئے سختی نہ سمجھتا تو میں ہر نماز کے ساتھ مسواک کا حکم دیتا،۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): لَولا أن أشُقَّ علي اُمَّتي لأَمَرتُهُم بِالسِّواكِ مَع كُلِّ صلاةٍ.
حوالہ: (الکافی جلد ۳ ص ۲۲ حدیث ۱)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے امیرالمومنینؑ کو نصیحت میں فرمایا، آپ پر ہر نماز کے لئے مسواک لازم ہے،
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) ـ في وصيَّتِهِ لعليٍّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ: علَيكَ بالسِّواكِ عِندَ كُلِّ وُضوءٍ.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۷ ص ۶۹ حدیث ۸)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے امیرالمومنیںؑ کو نصیحت میں فرمایا، یاعلیؑ ! مسواک کرنا لازم ہے۔ اگر کر سکتے ہو تو اس میں کمی نہ آنے دو کیونکہ جو نماز آپ مسواک کر کے پڑھیں گے مسواک کے بغیر چالیس دن کی نمازوں سے افضل ہوگی،،
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) ـ أيضا ـ: يا عليُّ ، علَيكَ بالسِّواكِ ، وإن استَطَعتَ أن لا تُقِلَّ مِنهُ فافعَلْ ، فإنَّ كُلَّ صلاةٍ تُصَلِّيها بالسِّواكِ تَفضُلُ علي التي تُصَلِّيها بغَيرِ سِواكٍ أربَعينَ يَوماً.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۶ ص ۱۳۷ حدیث ۴۸)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، مسواک وضو کے لئے شرط ہے اور وضو ایمان کے لئے شرط ہے،۔
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، حضرت جبرائیل علیہ السلام بار بار مسواک کی تاکید کرتے تھے یہاں تک کہ مجھے اپنے دانتوں کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا۔،
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ان سب لوگوں کو انسان سمجھتے ہیں؟ امامؑ نے فرمایا ان میں مسواک ترک کرنے والوں کو ایک طرف چھوڑ دو باقی سب انسان ہیں۔،
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، مسواک میں بارہ خوبیاں ہیں
۱: اس کا استعمال سنت ہے
۲: منہ کو پاک و پاکیزہ کرتی ہے
۳: نگاہوں کو تیز کرتی ہے
۴: ربِ رحمان کو راضی کرتی ہے
۵: دانتوں کو چمکاتی ہے
۶: دانتوں کے پیلے رنگ کو دور کرتی ہے
۷: مسوڑوں کو مظبوط بناتی ہے
۸: کھانے کی خواہش پیدا کرتی ہے
۹: بلغم کو دور کرتی ہے
۱۰: حافظ کو تیز کرتی ہے
۱۱: نیکیوں کو دوگنا کرتی ہے
۱۲: ملائکہ کو خوش کرتی ہے