18-11-2024 |16 Jumādá al-ūlá 1446 AH

معرفتِ نفس

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، خود شناسی نفع مند ترین معرفت ہے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَعرِفَةُ النَّفسِ أنفَعُ المَعارِفِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۴ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو معرفتِ نفس کے ذریعے کامیاب ہوا اس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): نالَ الفَوزَ الأكبَرَ مَن ظَفِرَ بِمَعرِفَةِ النَّفسِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۴ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جس نے اپنے آپ کو نہ پہچانا وہ دوسروں کو کیا پہچان سکتا ہے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): كَيفَ يَعرِفُ غَيرَهُ مَن يَجهَلُ نَفسَهُ؟!

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۵ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو اپنے نفس کو پہچان لیتا ہےوہ اس سے جہاد کرتا ہے اور جو اس سے بے خبر رہتا ہے اسے آزاد چھوڑ دیتا ہے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن عَرَفَ نَفسَهُ جاهَدَها ، مَن جَهِلَ نَفسَهُ أهمَلَها .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۷ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو اللہ کو پہچان لیتا ہے اسے واحدہ لا شریک مان لیتا ہے، جو اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے وہ تجرد اختیار کر لیتا ہے، جو لوگوں کو پہچان لیتا ہے وہ انفرادی زندگی اختیار کر لیتا ہے اور جو دنیا کو پہچان لیتا ہے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن عَرَفَ اللّه‏َ تَوَحَّدَ ، مَن عَرَفَ نَفسَهُ تَجَرَّدَ ، مَن عَرَفَ الدّنيا تَزَهَّدَ ، مَن عَرَفَ النّاسَ تَفَرَّدَ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۷ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، کوئی شخص اپنے آپ کو جتنا زیادہ پہچانے گا اتنا ہی وہ اپنے رب سے ڈرے گا۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): أكثَرُ النّاسِ مَعرِفَةً لِنَفسِهِ أخوَفُهُم لِرَبِّهِ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۸ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن عَرَفَ نَفسَهُ عَرَفَ رَبَّهُ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۸ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو اپنے نفس کی شرافت کو پہچان لے اُسے چاہیئے کہ وہ اس کو دنیا کی پستی سے منزّہ و مبرّا رکھے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): يَنبَغي لِمَن عَلِمَ شَرَفَ نَفسِهِ أن يُنَزِّهَها عَن دَناءَةِ الدّنيا .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۲۰۰ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو اپنے آپ کو پہچان لے اسے چاہیئے کہ قناعت و پاکدامنی کو اپنا لے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): يَنبَغي لِمَن عَرَفَ نَفسَهُ أن يَلزَمَ القَناعَةَ والعِفَّةَ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۹ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو اپنے آپ کو پہچان لے اسے غم اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

الإمامُ عليٌ (عَلَيهِ الّسَلامُ): يَنبَغي لِمَن عَرَفَ نَفسَهُ أن لا يُفارِقَهُ الحُزنُ والحَذَرُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۲۰۰ ۔۔ غررالحکم)