تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جو شخص ایمان اور یقین کے ساتھ جمعہ (کی نماز) کو بجا لائے (تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں) وہ نئے سرے سے عمل کرے۔
تفصیل: امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا، نمازِ جمعہ فرض ہے اور امام (معصومؑ) کے ساتھ اسے ادا کرنے کے لیئے اجتماع بھی فرض ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص بغیر سبب تین جمعے چھوڑ دے تو وہ تین فریضوں کا تارک ہوگا، اور تین فریضے بغیر کسی وجہ کے چھوڑ دینے والا منافق ہوتا ہے۔
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت نہ تو بات کی جا سکتی ہے نہ ہی ادھر اُدھر دیکھا جا سکتا ہے سوائے اس قدر کہ جتنا نماز میں دیکھا جا سکتا ہے،
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): لا كلامَ والإمامُ يَخطُبُ ولا التِفاتَ إلّا كما يَحِلُفي الصَّلاةِ.