Columbus , US
15-01-2025 |16 Rajab 1446 AH

حضرت حارث محاسبی رحمتہ علیہ

بذریعہ ریاضت نفس کو پاکیزہ بنانے سے راہ راست مل جاتی ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عارفین خندق رضا میں اتر کر اور بحر صفا میں غوطہ زنی کر کے وفا کے موتی حاصل کر لیتے ہیں اور حجاب خفا میں واصل باللہ ہو جاتے ہیں ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ہم علم سے خدا کو پہچان سکتے ہیں مگر عمل سے نہیں اس لیے علم کو عمل پر فوقیت حاصل ہے ۔ عمل بندے کی صفت اور علم خدا کی صفت ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص دنیا میں جنتوں کی نعمتوں کا طلبگار ہو اسے صالح اور قانع لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کے دشمنوں سے قطع تعلق کا نام حیا ہے اور ترک دنیا کا نام حب الہی ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

علم حاصل کرنا اس لیے ضروری ہے کہ ہم علم حاصل کر کے عقل سے وہ کام لیں جو اللہ چاہتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جسے مخلوق برا سمجھے اور وہ برا نہ مانے اور اظہار مسرت کرے اسے صادق کہتے ہیں,

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

یا خدا کا بن جایا خودی ترک کر دے

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

احکام الہی کی بجا آوری کا نام صبر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جہاں عقل کی حد ختم ہوتی ہے وہاں سے وجدان کی حد شروع ہو جاتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اعلی مراتب کے حصول کے لیے یہ باتیں ضروری ہیں:

اول: کبھی قسم نہ کھائیے۔

دوم: کبھی دروغ گوئی سے کام نہ لے۔

سوم: وعدہ کر کے اس کو ایفا کرے۔ 

چہارم: کبھی ظالم پر لعنت نہ بھیجے ۔

پنجم: کبھی کسی سے بدلہ نہ لے۔

ششم: کسی کے لیے بد دعا نہ کرے ۔

ہفتم: کسی کے کفر و نفاق پر شاہد نہ بنے ۔

ہشتم: گناہ سے کنارہ کش رہے ظاہری و باطنی کسی طرح بھی قصد گناہ نہ کرے۔

نہم: کسی کے لیے بار خاطر نہ بنے اور دوسروں کا بار ختم کرنے میں مدد کرے۔

دہم: لالچ ختم کر کے لوگوں سے ناامید رہے اور سب کو اپنے سے زیادہ بہتر سمجھے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص نماز پڑھ کے بہت فخر کر تا ہے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

قرب الہی کی منزل میں قلب علم کا رقیب بن جا تا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

 مصائب پر شا کر رہنے اوران کو من جانب اللہ تصور کرنے کا نام تسلیم ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

محاسبے کے ڈر سے گناہ نہ کرنے کا نام خوف الہی ہے اور مخلوق سے فرار کا نام انس الہی ہے ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تین چیزیں فائدہ مند ہوتی ہیں:

اول: با وفا دوست۔

دوم: با وفا امانت ۔

سوم: با وفا شفقت۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دنیا میں رہنا اور اطمینان قلب کی توقع رکھنا ایسا ہی ہے جیسے دو مختلف چیزوں کو یکجا کرنا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عالم کی نیند بھی عبادت ہے اور جاہل کی بیداری بھی گناہ ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

قلب کا ذکر اعضاء کی عبادت سے افضل ہے۔