Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ

قرآن میں تمہارے اگلوں کی خبریں، پچھلوں کی باتیں اور تمہارے درمیانی احکام ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تنہائیوں میں گناہ کرنے سے ڈرو کیونکہ جو گواہ ہے وہی حاکم ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مشرق و مغرب کا فاصلہ سورج کے ایک دن کی مسافت کے برابر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

میں نے خدا  کواپنے ارادوں کے ٹوٹنے اور عقدوں کے حل ہونے سے پہچانا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مکمل زہد قرآن کے دو لفظوں میں ہے جو ہاتھ سے نکل جائے اس کا غم نہ کریں اور جو ملے اس پر خوش نہ ہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

انسان کی قابلیت زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

فلسفی کی بات اگر ٹھیک ہوتی ہے تو دوا اور اگر غلط ہوتی ہے تو مرض بن جاتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عقل سے زیادہ مفید کوئی مال نہیں اور خود پسندی سے زیادہ وحشت خیز کوئی تنہائی نہیں

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بے وفاؤں سے وفا داری خدا کے نزدیک بے وفائی اور بے وفاؤں سے بے وفائی خدا کے نزدیک وفاداری ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

علم سے بہتر کوئی عزت نہیں اور مشورے سے بہتر کوئی اقدام بھروسے کے قابل نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عقلمند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب مفلس اور بے زر ہو جاؤ تو صدقہ دے کر خدا سے لین دین کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دوستی ایک خود پیدا کردہ رشتہ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مصیبت میں گھبرانا ایک کمال درجہ کی مصیبت ہے۔

حوالہ: Aqwal E Zareen Ka Encyclopedia by Najma Mansoor

معافی ایک نہایت اچھا انتقام ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

کارخانہ قدرت میں فکر کرنا بھی عبادت ہے اور عقیدہ میں شک رکھنا شرک کے برابر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عقل دو قسم کی ہوتی ہے طبعی اور سماعی۔  اگر طبعی عقل نہ ہو تو سماعی عقل بے فائدہ ہے جیسے بصارت کے بغیر سورج کی روشنی بیکار ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

موت ایک بے خبر ساتھی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عبادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بے قراری بہ نسبت صبر زیادہ تکلیف دہ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بے کاری میں عشق بازی یاد آتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

زمانہ کے پل پل کے اندر آفات پوشیدہ ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

فاسق کی برائی کرنا غیبت نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

علم بے عمل ایک آزار ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر فخر کرنا انہیں تباہ کر دیتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تجربے کبھی ختم نہیں ہوتے اور عقلمند وہ ہے جو ان میں ترقی کرتا ہے۔